Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل مکمل

خریدارنےبینک آف خیبر کے 752 ملین روپے کے واجبات بھی ذمہ لےلیے
شائع 02 جنوری 2024 07:31pm
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی فائل فوٹو
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی فائل فوٹو

آئی ایم ایس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی مکمل ادائیگی کردی، اور بینک آف خیبر کے 752 ملین روپے کے واجبات بھی اپنے ذمے لے لیے۔

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کامیاب نجکاری پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے مطابق آئی ایم ایس انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 1.4ارب روپے کی ٹرانزیکشن کے ساتھ مکمل ادائیگی کردی ہے، اور اس کو شیئر سرٹیفکیٹ حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

فواد حسن فواد نے بتایا کہ آئی ایم ایس نے بینک آف خیبر کے 752 ملین روپے کے واجبات کی بھی ذمہ داری لی ہے، جس کے بعد بینک آف خیبر نے لین دین کے اختتام کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے خریدار ادارے کو رسمی کارروائی پوری کرنے کی ہدایت

وزیرنجکاری کا کہنا تھا کہ نجکاری سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ، ٹیکس ریونیو کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کمایا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین آئی ایم ایس انجینئرنگ کا کہنا تھا کہ دو سے تین سالوں میں 250 سے 300 ملین ڈالر کی برآمدات کا تخمینہ ہے، موجودہ سیٹ اپ کو جدید جرمن ساختہ مشینری اور آلات سے تبدیل کر رہے ہیں۔

Privatization of Heavy Electrical Complex

Heavy electrical complex