Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

2024 میں کون سے اسلامی ملک کا پاسپورٹ سب سے طاقتور ہوگا

پاکستان 94 ویں نمبر پر ہے جو فہرست میں پانچواں بدترین ملک ہے
شائع 02 جنوری 2024 06:29pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انٹن کیپیٹل نے پاسپورٹ رینکنگ میں 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو اپنی درجہ بندی میں سب سے اوپر رکھا ہے۔

2024 کی پاسپورٹ رینکنگ میں 98 ویں نمبر تک ممالک کی درجہ بندی کی گئی۔ رینکنگ میں طاقتور پاسپورٹ کیلئے یہ دیکھا گیا کہ ویزا کے بغیر کتنے ممالک کا سفر کرنے کی اجازت ہے۔

درجہ بندی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے سے سب سے آسان سفر کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ اس وقت اپنے شہریوں کو بغیر ویزے کے 180 ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

رینکنگ میں دوسرے نمبر پر جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز ہیں جن کا پاسپورٹ آپ کو بغیر کسی پریشانی کے 178 ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

اس فہرست میں پاکستان 94 ویں نمبر پر ہے جو فہرست میں پانچواں بدترین ملک ہے۔ پاکستان کا پاسپورٹ صرف 47 ممالک میں ویزا فری انٹری کی اجازت دیتا ہے۔

صرف صومالیہ، عراق، افغانستان اور شام پاکستان سے نیچے ہیں۔ اس فہرست میں یمن، بنگلہ دیش، لیبیا اور یہاں تک کہ فلسطین کو بھی پاکستان سے اوپر رکھا گیا ہے۔

UAE

Passport

history of passport and visa

visa service

Students Visa