Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان نے جائیداد کے تنازعے پر بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کردیا

خواتین کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس
شائع 02 جنوری 2024 05:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحصیل حویلیاں میں ملزم نے اپنی بھابھی اور مرحوم بھائی کی سالی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں ملزم نے جائیداد کے تنازعے پر اپنی بھابھی اور اس کی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

تھانہ رجوعیہ پولیس کے مطابق وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کے بعد پولیس نے چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نوجوان نے گھریلو تنازعے پر بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے بھائی کے حصہ کی جائیداد اپنی بیوہ بھابھی سے زبردستی لینا چاہتا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے بھابھی اور بھائی سالی کو قتل کردیا۔

Target Killing

kp police

rescue 1122

KPK Police