Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا
شائع 02 جنوری 2024 05:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 94 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب منگل کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

سونا

Gold prices

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices

Gold Rates 2024