Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 05:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔ روپے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بروز منگل انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.89 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر امریکی ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ گزشتہ روز یکم جنوری کو بینک میں تعطیل کے سبب ملک بھر کے بینک بند رہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیا۔

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

dollar vs rupee

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)