Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والی جج عبہر گل سمیت 6 ججز کے تبادلے کر دیے گئے

لاہور ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 02 جنوری 2024 04:21pm

نومئی کے کیسز کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گری عدالت لاہور کی جج عبہر گل خان سمیت 6 سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل کا بینکنگ کورٹ تبادلہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے لاہورہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجازاحمد بٹر کو سرگودھا میں اے ٹی سی، اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد صفدر علی بھٹی کو اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔ جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود کو پنجاب لیبر کورٹ ساہیوال تعینات کردیا گیا۔

atc lahore

LAHORE HIGH COURT (LHC)