Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ نوین وقار کا دوسری شادی سے متعلق نیا انکشاف

'علیحدگی کے بعد میری شخصیت میں کئی تبدیلیاں آئیں'
شائع 02 جنوری 2024 03:59pm
تصویر: نوین وقار/انسٹاگرام
تصویر: نوین وقار/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نوین وقار نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق اور دوبارہ شادی کرنے سے متعلق گفتگو کی تھی۔

نوقین وقار نے اپنے سابقہ شوہر سے علیحدگی کے بعد سامنا کرنے والے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ’بریک اپ کے بعد میری شخصیت میں کئی تبدیلیاں آئیں۔ اب مجھے بہت زیادہ ٹرسٹ اشوز ہیں۔ میری زندگی میں صرف وہ ہی شخص آئے گا جو پہلے اپنی وفاداری ثابت کرے گا‘۔

ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اب لوگوں کو اپنی زندگی میں آسانی سے مداخلت نہیں کرنے دیتی۔ احترام ہمیشہ سب سے پہلے ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کی عزت نہیں کر رہا ہے تو وہ آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا‘۔

نوین وقار نے انٹرویو کے دوران پاکستان میں طلاق سے متعلق پابندی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اداکارہ کے مطابق ایسے لوگ بھی ہیں جو طلاق کا اعلان تک نہیں کریں گے اور برسوں تک دکھاوا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی طلاق کے بارے میں بات نہیں کی ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا نہیں کریں گی کیونکہ یہ ان کی اقدارمیں شامل نہیں ہیں۔

نوین وقار کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مقبول ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں سارہ نامی کردار ادا کرتے ہوئے صارفین کو خوب محظوظ کیا تھا۔

Interview

Pakistani Actress

Divorce

Marriage

lifestyle

شخصیات

podcast

Second Marriage

showbiz celebrities