Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس کی ضیاء الحق کے کردار پر کڑی تنقید

کیا ججز کو گھر بھیجنے والا آٸین شکنی کرنے والا اچھے کردار کا ہوسکتا ہے؟ چیف جسٹس
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 05:44pm

آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی گائز عیسیٰ نے سابق آمر جنرل ضیاء الحق پر کڑی تنقید کی۔

تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سات رکنی بینچ کی۔

اس دوران چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کے وکیل مخدوم علی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں آرٹیکل 62 میں ذیلی شقیں کب شامل کی گئیں؟

جس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 62 آئین پاکستان 1973 میں سادہ تھا، آرٹیکل 62 میں اضافی شقیں صدارتی آرڈر 1985 سے شامل ہوئیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یعنی ضیاء نے یہ کردار سے متعلق شقیں شامل کرائیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ضیاء الحق کا اپنا کردار اچھا تھا؟ ستم ظریفی ہے کہ آئین کے تحفظ کی قسم کھا کر آنے والے خود آئین توڑ دیں اور پھر یہ ترامیم کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جس فوجی آمر نے 1985 میں آئین کو روندا ، اسی نے آرٹیکل 62 اور 63 کو آئین میں شامل کیا۔ ایک مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کیسے آئین میں اہلیت کا معیار مقرر کرسکتا ہے؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا ججز کو گھر بھیجنے والا آٸین شکنی کرنے والا اچھے کردار کا ہوسکتا ہے؟

مخدوم علی خان نے کہا کہ جنرل ضیاء کے بارے میں تو فیصلہ آخرت میں ہوگا۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آٸین شکن کو سزا آخرت میں ہوگی؟ کیا ضیاء الحق کو سب معاف ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے بڑے علماء روزِ آخرت کے حساب سے ڈرتے ہیں۔

Chief Justice Qazi Faez Isa

Article 62 (1) (F)

Lifetime Disqualification Case

General Zia Ul Haq