Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان مزاری کا شاندار ولیمہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وائرل ویڈیوز میں شیریں مزاری کو قوالی سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 02 جنوری 2024 03:34pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

سماجی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری کی شادی اختتام کو پہنچ چکی، ولیمے کی تقریب سے تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ایمان زینب مزاری اور وکیل عبدالہادی کی شادی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔ گزشتہ رات اس جوڑے کی ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

ولیمے کے ساتھ ساتھ اس جوڑے کیلئے قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب سے وائرل تصاویر و ویڈوز سوشل پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں ایمان مزاری کو جامنی لہنگا چولی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا سادگی بھرا یہ انداز صارفین کو بھاگیا۔

ولیمے کی تقریب میں ایمان کی والدہ شیریں مزاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، شیریں مزاری بیٹی کی قوالی بائٹ سے خاصا محظوظ بھی ہوئیں۔

ایمان مزاری شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں۔ شیریں مزاری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں انسانی حقوق کی وزیر رہ چکی ہیں۔

ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی چٹھہ بھی ایمان کی طرح پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

Viral Video

Multan

Wedding

shireen mazari

fashion

lifestyle

imaan mazari

Viral Pictures

Valima