Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین فیشل کروانے سے پہلے یہ کام لازمی کریں

خواتین کی اکثریت اسکن کیئر کیلئے بیوٹی سیلونز کا رُخ کرتی ہے
شائع 02 جنوری 2024 12:25pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چمکدار جلد کو خواتین کی خوبصورتی سے منسوب کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خواتین چہرے کی جلد کو لے کر کچھ زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں۔

خواتین کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنا بھرپور طریقے سے خیال رکھیں لیکن وقت کی کمی کے باعث اکثر خواتین ایسا کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔

اس مقصد کیلئے خواتین کی اکثریت بیوٹی پارلرز اور سیلون کا رُخ کرتی ہے، جہاں وہ رنگ گورا کرنے اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے فیشلز کرواتی ہیں۔

لیکن خیال رہے کہ فیشلز کے دوران کی جانے والی چند غلطیاں خواتین کی جلد کوخراب کردیتی ہیں۔

ذیل میں موجود نکات سے خواتین استفادہ حاصل کرتے ہوئے ان چیزوں کا لازمی خیال رکھیں۔

٭ فیشل سے کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے ویکس کروائیں۔ فیشل کے دوران ویکس کروانا آپ کی جِلد کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔

٭ دھوپ میں رہنے کے فوراً بعد فیشل نہ کروائیں۔ فوری طور پر فیشل کروانا جِلد کے مساموں کو کھول دیتا ہے جو مہاسوں کی وجہ بنتے ہیں۔

٭ فیشل کریموں میں شامل اجزا کا ایک بار لازمی معائنہ کریں۔

٭ فیشل کروانے سے پہلے ایک بار چہرے پر کوئی بے بی لوشن لازمی لگائیں۔

Women

lifestyle

Beauty Tips

skincare

care

healthy skin

beauty care

Skin

facial