Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ۔۔‘، سعدیہ امام بیٹی کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

اداکارہ نے اپنی پہلی بیٹی میرب کی پیدائش سے متعلق بھی گفتگو کی
شائع 02 جنوری 2024 10:54am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام اپنی صاحبزادی میرب کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

حال ہی میں سعدیہ امام نے دیگر شوبز اداکاراؤں کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان اداکاراؤں نے ماں بننے بعد کے تجربات پر روشنی ڈالی۔

سعدیہ امام نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنی پہلی بیٹی میرب کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی۔ اداکارہ اپنی بیٹی کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میرب جرمنی میں پیدا ہوئی تھی۔ چونکہ یہ میری پہلی اولاد تھی تو مجھے بچے کی پرورش سے متعلق اتنا زیادہ تجربہ نہیں تھا‘۔

اپنی صاحبزادی کی بیماری سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’جب میرب چھوٹی تھی تو اسے بخار ہو گیا تھا جس کے بعد اسے فٹس پڑنا شروع ہو گئے تھے۔ میں بہت ڈر گئی تھی اسے بھاگ کر اسپتال لے گئی‘۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ ’ڈاکٹروں نے میرب کا علاج کیا اور پھر ہمیں بتایا کہ اگر اس کا بخار بہت زیادہ ہو جائے تو اس کے ساتھ دوبارہ ایسا ہوسکتا ہے‘۔

سعدیہ امام کا شمار پاکستانی ڈراموں کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد شوبز ابنڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

morning show

Mothers

Sadia Imam

Emotional

Illness