Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکس چینج میں مندی، 100 انڈیکس 312 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند

100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 03:54pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 312 پواینٹس کی کمی کے بعد بند ہوگیا۔

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آغاز پر تیزی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 312 پوائنٹس کمی ہوگئی اور 100 انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اور اب منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 65 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

تاہم، 65 ہزار کی حد بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 64 ہزار 700 پر آگیا۔

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)