Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’صدی میں ایک بار‘: 2023 کا آخری دن کتنا انوکھا تھا؟

گوگل نے بھی وضاحت جاری کردی
شائع 02 جنوری 2024 09:11am

ہم سال 2023 کو الوداع کہہ چکے ہیں اور بھرپور جشن کے ساتھ 2024 کو خوش آمدید بھی کہہ چکے ہیں، لیکن اس تمام ہنگامے میں ہم یہ اندازہ نہ لگا سکے کہ 2023 کا آخری دن کتنا خاص اور انوکھا تھا۔

دراصل، 31 دسمبر 2023 ان ممالک کیلئے ایک منفرد تاریخ گزری ہے جو ”مہینہ/تاریخ/سال“ کا کیلنڈر فارمیٹ استعمال کرتے ہیں۔

اسی لیے، جب 31 دسمبر 2023 کو امریکی انداز میں لکھا جاتا ہے، تو تاریخ 12/31/23 یا، 123123 میں بدل جاتی ہے۔

یہ تاریخ خاص اس لیے بھی ہے کہ آخری بار ”123123“ کے ساتھ سال کا اختتام 1923 میں ہوا تھا اور اب اگلی بار مزید 100 سال بعد 31 دسمبر 2123 کو ہوگا۔

اس تاریخ کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے گوگل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا، ’کیا آپ جانتے ہیں: آخری بار ایسا 1923 میں ہوا تھا اور اگلی بار 2123 میں ہوگا۔‘

last Day of 2023

Once in a century