Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

125 چپاتیوں کا آرڈر دیکھ کر آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا سی ای او حیران

'مجھے بھی اس پارٹی میں جانا ہے'
شائع 02 جنوری 2024 08:44am

دنیا بھر میں لوگوں نے نئے سال کا جشن الگ الگ طریقے سے منایا، کچھ نے خود پارٹی میں شرکت کی تو کچھ نے اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو پارٹی دی، لیکن چاہے آپ پارٹی دیں، یا خود پارٹی میں جائیں، کھانے کے بنا تو مزا ہی نہیں آتا۔

حال ہی میں بھارتی ریاست کولکتہ میں ہوئی ایسی ہی ایک ”خاص پارٹی“ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ اور اس پارٹی سے موصول ہونے والے آرڈر نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس ”زومیٹو“ کے سی ای او کو بھی حیران کردیا ہے۔

زومیٹو سی ای او دیپندر گوئل نے اس کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی اس بارٹی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

دیندر گوئل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ کولکتہ کی اس پارٹی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ’جہاں کسی نے صرف ایک آرڈر میں 125 اشیاء آرڈر کی ہیں‘۔

دیکھتے ہی دیکھتے دیپندر گوئل کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگ متجسس دکھائی دیے کہ یہ 125 آئٹم کیا تھے؟ جبکہ ایک انٹرنیٹ صارف فکرمند نظر آئے کہ اتنا آرڈر آرڈر کتنے ڈرائیورز لے کر جائیں گے؟۔

تاہم، بعد میں گوئل نے انکشاف کیا کہ دراصل تمام 125 اشیاء رومالی روٹیاں (چپاتیاں) تھیں۔

اس کے علاوہ گوئل نے کمپنی کے نیو ائیر نائٹ ”وار روم“ کی تصاویر بھی شئیر کیں، جو صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور ان پر خاصی تنقید کی گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سر اصل محنت کش کو میدان میں ہیں ناکہ یہ لوگ جو اوپر تصویر میں نظر آرہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ تصویر میں موجود لوگوں کی بھی فیملیز ہوں گی جو نئے سال پر ان کا انتظار کر رہی ہوں گی، آپ کیسے یقینی بنائیں گے کہ ان کی پارٹی خراب نہ ہو؟

CEO

Zomato

Deepinder Goyal