Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سرد موسم میں برفباری سے ’بابوسر‘ کا حسن مزید نکھر گیا

وادی کے دلکش اور دلفریب مناظر عمر بھر کیلئے ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں، سیاح
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2024 12:40am
فوٹو ۔۔۔ فیس بک
فوٹو ۔۔۔ فیس بک

گلگت بلتستان کے بلند وبالا پہاڑ برفانی پوشاک زیب تن کرکے سرد موسم میں سیاحوں کا استقبال کرتے ہیں۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں موجود سیاحتی مرکز “بابوسر “ ان دنوں حسین برفیلے مناظر کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

موسم سرما کا رنگ جب سیاحتی مرکز ”بابوسر“پر اترتا ہے تو دیکھنے والی نگاہیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔

سیاح اور مقامی افراد کہتے ہیں جسے موسم سرما کا لطف اٹھانا ہو وہ ”بابو سر“ کا رُخ کرے، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے، ہر طرف سفیدی ہی سفیدی ہے۔

فطرت کے متلاشی جب اس طلسم آمیز وادی میں پہنچتے ہیں تو اس کی دلنشین اور چکا چوند کردینے والی خوبصورتی انھیں اپنا دیوانہ بنالیتی ہے۔ شہری کہتے ہیں جو ایک بار یہاں کا رُخ کرے گا وہ تمنا کرے گا کہ ہرسال چھٹیاں یہیں منائے۔

سیاحوں کے بقول یہاں کے دلکش اور دلفریب مناظر عمر بھر کے لئے ان کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جاتے ہیں۔

دیامر کے سیاحتی مقامات کا حسن موسم سرما میں مزید نکھر جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ونٹر ٹورازم کے لئے اقدامات کرے، تاکہ سرمائی سیاحت سے یہاں کی معیشت کو فروغ حاصل ہوسکے۔

Cold Weather

tourism

snowfall

Cold Wave