Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو اہم دورے پر کل لاہور جائیں گے

ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کی پیپلزپارٹی پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع
شائع 01 جنوری 2024 11:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روز دورے کے لیے کل لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو زرداری بدھ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو کے ساتھ اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو لاہور پہنچے کے بعد بدھ کے روز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس صدارت کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی 3 جنوری کو جاتی امراء میں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوھدری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

اس موقع پر چوہدری عبدالغفور میو کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

چوہدری عبدالغفور این اے 122,123اور125سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے 125 سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

انتخابات 2024

Election Jan 1 2024