Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گڈو پاور پلانٹ کا مرمتی کام مکمل نہ ہوسکا، متعدد علاقے دوسرے روز بھی بجلی سے محروم

بریکر پر مرمتی کام جاری ہے، این ٹی ڈی سی ذرائع
شائع 01 جنوری 2024 08:26pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گڈو پاور پلانٹ کشمور کے ٹرانسفارمر میں دھماکے اور آتشزدگی کے بعد تاحال متعدد علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، کیوں کہ 45 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی پلانٹ کا مرمتی کام مکمل نہیں ہوسکا۔

گزشتہ روز گڈو پاور پلانٹ کے 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹرانسفارمر اور بریکر میں آگ لگ گئی تھی، اور ملک کے کئی حصوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تھی، تاہم فنی خرابی کو 45 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال مرمتی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دھند کی وجہ سے پیش آیا، نمی بروسر میں جمع ہونے سے بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ آئی، جس سے بریکر میں دھماکا اور آتشزدگی ہوئی۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بریکر پر مرمتی کام جاری ہے، گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی جرنیشن صفر ہے، نیشنل گریڈ کے ذریعے دیگر ٹرانسمیشن لائنوں میں سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فنی خرابی کے باعث پاور ہاؤس کے سوئچ یارڈ میں دھماکا ہوا، اور آگ لگی گئی، جس کے بعد پلانٹ کے گرڈ اسٹیشن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ سخت جدوجہد کے بعد بجھادی گئی۔ تاہم لائنیں ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

Blackout

Guddu Power Plant Fire

Transmission Lines Trip