Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینیٹ کو آخری مہلت

اگر 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے تو سینیٹ رکنیت معطل کردی جائے گی، الیکشن کمیشن
شائع 01 جنوری 2024 08:15pm

الیکشن کمیشن نے 31 دسمبرتک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کردیئے اور انتباہ کی ہے کہ اگر 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے گئے تو سینیٹ رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان سینیٹ کے نام جاری کردیے ہیں۔ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں یوسف رضا گیلانی اور مصدق ملک بھی شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کروائی، ان میں سیف اللہ نیازی، شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق، رضا ربانی ،محمد علی شاہ جاموٹ، فیصل سبزواری بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ناموں میں امام الدین شوقین، سینٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب، شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاء الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دنیش کمار، ثمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ، دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان اراکین کی جانب سے 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

Senate of Pakistan