Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے ریمانڈ میں توسیع، لباس موضوع بحث بن گیا

ملزمہ کو منگل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 08:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی۔

پولیس نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے بعد صنم جاوید کو ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اظہر احمد کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے آفس کو جلانے کے مقدمے میں مزید تفتیش درکار ہے، عدالت ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ اس موقع پر صنم جاوید کے وکیل نے ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی اور منگل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے۔

صنم جاوید کے عدالت میں پیشی کے موقع پر سردی سے بچنے کیلئے ایک ہوڈی (hoodie) پہن رکھی تھی۔ اس پر سامنے کی جانب لکھی ایک تحریر کی وجہ سے صنم جاوید کا لباس سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔

ہوڈی پر موجود انگریزی تحریر کا مطلب تھا ’جب ناانصافی قانون بن جائے تو بغاوت فرض بن جاتی ہے۔‘

پیشی کے موقع پر صنم جاوید کی مسکراہٹ کے چرچے بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا حلقوں میں عام رہے۔

pti

PTI Leaders arrested

MAY 9 RIOTS