Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، حمزہ شہباز

ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، رہنما ن لیگ
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 08:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فیس بک

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات کی بہت اہمیت ہے، اس الیکشن نے ملکی تقدیر کا فیصلہ کرنا ہے، مزدور، ریڑھی والے کا مستقبل بھی الیکشن سے جڑا ہے.

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کہلوانے کے بجائے ورکر کہلوانے پر فخر ہوتا ہے، ہم اقتدار میں آ کر کسی سے کوئی انتقام نہیں لیں گے کیونکہ ہم نے اپنے معاملات اللہ کی ذات پر چھوڑ دئیے ہیں، عوام نے اعتماد کیا تو ہم اپنا 10 سالہ معاشی منصوبہ قوم کے سامنے رکھیں گے، اور تمام سیاسی جماعتیں اسے آئینی تحفظ دیں گی تاکہ معاشی جڑیں مضبوط ہو سکیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے گروتھ ریٹ کو ایک سے 6 فیصد سے زائد تک پہنچا دیا تھا، ہمارے دور میں دوست ملک چین نے 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جنوبی ایشیاء میں پہلی موٹر وے پاکستان میں نوازشریف نے بنائی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی نے عام آدمی کی نیندیں حرام کردی ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

pti

PMLN

imran khan

Hamza Shehbaz

Election 2024

Election Jan 1 2024