Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی نے پھر سر اٹھا لیا، نگراں حکومت کے اندازے غلط، ماہانہ شرح 29.7 ریکارڈ

تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، رپورٹ
شائع 01 جنوری 2024 06:30pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

ملک میں مہنگائی کی شرح 30.9 فیصد پر پہنچ گئی، جب کہ ایک ماہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق دسمبرمیں مہنگائی کی شرح میں 0.82 فیصد کا اضافہ ہوا، اور 6 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 29.66 فیصد تک رہی، ایک ماہ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ دیہی علاقوں میں 27.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 جولائی 2018 سے اگست 2023 تک مہنگائی کا چارٹ
جولائی 2018 سے اگست 2023 تک مہنگائی کا چارٹ

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، آٹا 59 فیصد تک اور چینی کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ چاول 45.6 فیصد اور دال ماش 43.70 فیصد مہنگی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چائے کی قیمت میں37.7 فیصد اور تازہ دودھ 21.7 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ انڈے ایک سال میں 26.76 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اور اس دوران ڈرائی فروٹس 5.16 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ میں دال مسور کی قیمت میں 5.05فیصد کا اضافہ ہوا، اور انڈے ایک ماہ میں 4.73 فیصد مہنگے ہوئے۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation