Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2024 میں کون سے ستارے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں

ماہرین نے 4 ستاروں کو خصوصی اہمیت دی ہے
شائع 01 جنوری 2024 06:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 2024 میں 4 ستارے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔

ستاروں کا علم رکھنے والے ماہرین نے سال نو کیلئے مختلف پیش گوئیاں کی ہیں۔ ماہرین نے اپنے علم کے مطابق ان ستاروں کا بھی پتہ لگایا ہے جو رواں سال زیادہ پیسے کماسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین نے چار ستاروں کو خصوصی اہمیت دی ہے۔

ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق برج جدی، برج حوت، برج سنبلہ اور برج عرب وہ ستارے ہیں جو2024 میں دولت کے معاملے میں خوش قسمت رہیں گے کیونکہ یہ ستارے دیگر کے مقابلے میں زیادہ پیسے بنائیں گے۔

برج جدی

22 دسمبر سے 19 جنوری کی پیدائش والے برج جدی کے لوگ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ستارہ رکھنے والے اس سال خوش قسمت رہنے والے ہیں۔

برج حوت

اگر بات کی جائے برج حوت کی تو 2024 میں زیادہ پیسے کمانے والوں میں ماہرین نے برج حوت کو بھی شامل کیا ہے۔

برج سنبلہ

برج سنبلہ کے بارے میں بھی کہا جارہا ہے کہ 2024 شروع ہونے پر یہ پہلے ہی مالی طور پر مضبوط ہوں گے، جبکہ ماہرین نے 14 اکتوبر 2023 کے بعد سے مزید اچھا وقت شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

برج عقرب

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ماضی کی اٹھائی گئی مالی پریشانیوں کے برعکس 2024 میں اب ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

2024 میں حقیقی طور پر کیا ہوگا یہ تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے، لیکن ماہرین نے اپنے ستاروں کے علم کی روشنی میں پیشگوئیاں کی ہیں۔

Financial crisis

Pakistan Poverty

Astronomer

Wealthy People