Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں الیکشن کا ماحول ختم کیا جا رہا ہے، شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن

ایک جماعت کو منصوبہ بندی کے ساتھ توڑا اور روکا گیا، منیزے جہانگیر
شائع 01 جنوری 2024 06:07pm
اسکرین گریب:/ آج نیوز
اسکرین گریب:/ آج نیوز

شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن منیزے جہانگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کا ماحول ختم کیا جا رہا ہے، ایک جماعت منصوبہ بندی کے ساتھ توڑا اور روکا گیا، الیکشن کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے شفافیت یقینی بنانی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے، حیرت ہے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والوں کے کاغذات منظور اور ایک پارٹی کے کارکنوں کے کاغذات مسترد کردیے گیے۔

منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ یہ رویہ رکھا گیا ہے، انسانی حقوق تنظیم ک ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ک اظہار کرتے ہیں، لوگوں اور سیاسی کارکنوں کو غائب گیا ، وہ ہمیں تب نظر ائے جب انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی پریس کانفرنس کی۔

شریک چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا کہ الیکشن کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو مسائل بتائیں، الیکشن کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے شفافیت یقینی بنانی ہوگی، ملک میں الیکشن کا ماحول ختم کیا جا رہا ہے، ایک جماعت منصوبہ بندی کے ساتھ توڑا اور روکا گیا، یہ تمام اقدامات 2024 میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت کو مشکوک بناتے ہیں، خدشہ ہے اس نتیجے میں جو نئی حکومت بنے گی اس پر سوالیہ نشان ہوگا۔

منیزے جہانگیر کا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو ابھی تک معاوضہ نہیں ملا، جڑنوالہ واقعہ پر 10 جے آئی ٹیز بنیں مگر ان کا نتیجہ سامنے نہیں آیا، کرسچنز جوڈیشیل کمیشن مانگ رہے ہیں مگر انہیں جوڈیشل کمیشن نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے فاٹا انضمام کو یقینی بنایا جائے، فیصلے پر اب تک عمل درامد نہیں ہوا، ریاست لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرے، بلوچ لاپتہ افراد کی مائیں بہنیں اپنے لاپتہ افراد کی تلاش میں اسلام اباد آئی ہیں، ہم ان بلوچ ماوں بہنوں کے ساتھ ہیں، لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور انہیں سامنے لایا جائے۔ اے پی ایس میں شہید ہونے ولے بچوں کی مائیں آج بھی انصاف کی متلاشی ہیں۔

Election 2024

Human Rights Commission of Pakistan

Election Jan 1 2024