Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلے کے علاوہ نشان بھی لے سکتے ہیں، بائیکاٹ نہیں کرینگے، چئیرمین پی ٹی آئی

پلان اے ، بی اور سی موجود ہے، ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 11:17pm

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پلان اے ، بی اور سی موجود ہے، ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں۔

صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کے کاغذات آر آوز آفس سے چھینے گئے، اور الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر اپنا کردار بھی ادا نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے پر ازخود لینا چاہیے، جمہوریت بچانے کے لئے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی وکلاء اور پولیس آپس میں الجھ پڑے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر شفاف انتخابات ہوئے تو آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہے، لیکن ہم پہلے تمام آئینی طریقے آزمائیں گے، ملک میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا، اگر یہ معاملہ نہ روکا تو پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان میں جانا چاہتے ہیں۔ بلے کے علاوہ کوئی نشان ملا تو وہ بھی لے لیں گے لیکن الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

pti chairman

Barrister Gohar Khan

Election 2024

Election Jan 1 2024