مودی سرکار نے رام مندر کی افتتاحی تقریب کو سیاسی ہتھیار بنالیا
مودی سرکار نے ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر بنائے جانے والے رام جنم بھومی مندر کی افتتاحی تقریب کو بھی سیاسی انتقام کے ہتھیار میں تبدیل کردیا ہے۔
مہاراشٹری کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ نہ ملنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ادھو ٹھاکرے کی طرف سے مودی سرکار پر تنقید کے جواب میں رام مندر کے مہا پجاری آچاریہ ستییندر داس نے کہا ہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں صرف انہیں بلایا گیا ہے جو واقعی رام کے بھکت اور داس ہیں۔
رام مندر کے مہا پجاری کے اس بیان پر ادھو ٹھاکرے نے ان پر بھی تنقید کی ہے۔
کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور بھی کہہ چکے ہیں کہ مودی سرکار نے رام مندر کو انتخابی مہم کا حصہ بنا ڈالا ہے۔
ششی تھرور نے بھارتی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب کے نام پر جذباتی نہ ہوں بلکہ مودی سرکار سے جواب طلب کریں کہ اس نے گزشتہ انتخابات کے موقع پر کیے گئے وعدے پورے کیوں نہیں کیے۔
Comments are closed on this story.