Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

’اچھا اور بروقت فیصلہ‘ ڈیوڈ وارنر ایک روزہ کرکٹ سے بھی ریٹائر

آسٹریلوی اوپنر اپنا 112واں اور آخری ٹیسٹ بدھ 3 دسمبر کوآبائی شہرسڈنی پاکستان کیخلاف کھیلیں گے۔
شائع 01 جنوری 2024 01:57pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔ 37 سالہ وارنرنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ’بروقت اور اچھا‘ قرار دیا ہے۔

وارنر نے گزشتہ سال آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے فائنل می؎ں بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس سے آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی ہونے کااعزاز حاصل کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنرکا ماننا ہے کہ اُن کی ریٹائرمنٹ سے نئے ٹیلنٹ کیلئے مواقع پیدا ہوں گے اور انہیں بیرون ملک فرنچائز کرکٹ کھیلنے کی زیادہ آزادی ہوگی۔

گزشتہ 14 سال سے انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ وارنر کو ان کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے وارنرٹیسٹ میچ میں شائقین کو آخری بار پاکستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ٹیسٹ کیرئر میں انہوں نے 44.58 کی اوسط سے 8695 رنزاسکور کیے ہیں جو آسٹریلیا کی جانب سے کسی بھی اوپنر کا سب سے زیادہ انفرادی اسکورہے۔

وارنر کا شمار اخراب کارکردگی کے بعد بہترین کم بیک کرنے کیلئے ایک مثال ہے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر سال 2018 میں اس وقت کے آسٹریلوی نائب کپتان وارنر و ایک سال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پرپابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا ، بعد ازاں 2019 میں ایشز سیریز میں 10 اننگز کے دوران صرف 95 رنز کی خراب پرفارمنس پر کھلاٖڑی کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

ناقدین نے اُس وقت وارنرکو کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیا مگر جواب میں انہوں نے اگلی سیریز میں پاکستان کیخلاف صرف 2 اننگز میں 489 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کے خلاف وارنر نے اپنی ان دو اننگز میں سے ایک میں آسٹریلیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیسٹ سکور 335 بنایا اور وہ اس اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے۔

وارنر نے 161 ایک روزہ میچزمیں 45.30 کی اوسط سے 6,932 رنزبنائے جس میں 22 سینچریاں اور 33 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ میں انہوں نے 99 اننگز کھیل کر2,894 رنزاسکور کیے جن مین ایک سینچری ا 24 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے وارنر 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں کھیلیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں ڈیوڈ وارنر اپنا 112واں اور آخری ٹیسٹ بدھ 3 دسمبر کوآبائی شہر سڈنی میں کھیلیں گے۔

cricket

David Warner

One Day International

DAVID WARNER RETIREMENT