نوزائیدہ بچوں کا سینہ جکڑا ہونے کی صورت میں مائیں کیا کریں
سردی کی شدت میں اضافہ تقریباً سبھی کونزلہ زکام کی صورت میں اپنے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے لیکن سب سے زیادہ مسائل کا سامنا نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کو کرنا پڑتا ہے۔
سرد موسم نوزائیدہ یا چھوٹے بچوں کا سینہ جکڑنا عام ہے جو بچے کو انتہائی بےسکون رکھتا ہے۔
مائیں بچوں کی اس بے سکونی کو دور کرنے کیلئے بچوں کا جکڑا سینے صحیح کرنے کیلئے ڈاکٹرز کے چکر لگانے پر مجبور ہوتی ہیں۔
ذیل میں موجود تجاویز پرعمل سے خواتین گھر میں ہی با آسانی بچوں کے جکڑے سینے کو بہتر کرسکتی ہیں۔
گرم کپڑوں کا استعمال
بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے اسے گرم کپڑے میں لپیٹیں، گرمائش ان کے جکڑے سینے کو بہتر کرسکتی ہے۔
زیتون کا تیل
خالص زیتون کے تیل کو ہلکا نیم گرم کرکے صرف 2 قطرے (مقدار زیادہ نہ ہو) دن کے وقت بچے کی ناف میں ڈال دیں۔
رات کو سوتے وقت زیتون کے تیل کے صرف 2 قطرے بچے کے سینے پر لگائیں اور آہستگی کے ساتھ مالش کریں۔ بچے کے پیروں کےتلووں پر بھی تیل لگائیں۔
نیبولائز کریں
یہ جمے بلغم کو توڑنے اور کھانسی کو کم کرنے کیلئے ایک آسان طریقہ ہے۔ اس کی مدد سے گرمی سانس کی نالیوں کے پھیپھڑوں تک فوری جاتی ہے اور بچہ راحت محسوس کرتا ہے۔
Comments are closed on this story.