برتنوں سے پیاز کی بُو ختم کرنے والے 5 آسان ٹوٹکے
کھانوں کو ذائقہ دار بنانے میں مصالحوں کے ساتھ ساتھ پیاز بھی بنیادی اور اہم جزو ہے۔
پیاز کاٹنا جہاں کسی امتحان جیسا ہے تو پیاز کی بو کو برتنوں سے ختم کرنا بھی ایک امتحان ہی ہے۔
خواتین ان برتنوں سے پیاز کی اس تیز بو کو ختم کرنے کیلئے کئی حربے استعمال کرتی ہیں۔
مشکل جتن کرنے کے بجائے گھروں میں موجود ان چیزوں کے استعمال ہی سے برتنوں سے پیاز کی بو کو باآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔
بیکنگ سوڈا اور پانی کا استعمال
بیکنگ سوڈا دیگر چیزوں کی صفائی کے علاوہ برتنوں سے پیاز کی بو کو دور کرنے میں بھی مدد کرے گا۔
برتن میں پانی بھرکر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کچھ منٹ بعد اس کو پانی سے دھولیں۔
لیموں کا استعمال
لیموں بھی صفائی کا بہترین ایجنٹ ہے، یہ اپنی تیزابیت کی وجہ سے پیاز سمیت ہر قسم کی تیز بو کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کیلئے لیموں کے چھلکے کو برتن پر رگڑیں، یہ پیاز کی بو کو دور فوری دورکرے گا۔
سفید سرکہ استعمال کریں
کچن میں پایا جانے والا سرکہ برتن سے بو کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کیلئے پہلے انہیں پانی سے اچھی طرح دھوئیں۔
اس کے بعد برتن میں تھوڑا سا سرکہ پانی میں مکس کر کے ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد برتن دوبارہ دھو لیں۔
دار چینی کا استعمال کریں
پیاز کی بو کو ختم کرنے کیلئے دارچینی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ دار چینی کی تیز خوشبو ہر قسم کی بو کو چھپانے میں مدد کرتی ہے۔
دار چینی میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جراثیم کو مارنے میں بھی مدد کریں گی۔
اس کیلئے برتن میں پانی ڈال کر اس میں کچھ دار چینی کے ٹکڑوں کو ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر دھو لیں۔
کافی پاؤڈر
برتنوں میں رہنے والی پیاز کی بو کو ختم کرنے کیلئے کافی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ کافی میں موجود نائٹروجن بو کو ختم کرنے کے سلسلے میں مؤثر علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔
اس کیلئے پانی کے ساتھ تھوڑا سا کافی پاؤڈر مکس کریں اور اسے اپنے برتن میں ڈال دیں۔ تھوری دیربعد اس کو دھولیں۔
Comments are closed on this story.