نیا سال، نئی توقعات : چند نئے عجائب گھر انٹری دینے والے ہیں
2024 دوسری بہت سی چیزوں کے ساتھ چند نئے عجائب گھر بھی لارہا ہے۔ ان میں ایک عجائب گھر ولیم شیکسپیئر سے متعلق ہے جبکہ ایک عجائب گھر وڈیو گیمز کی تاریخ سے لوگوں کو روشناس کرائے گا۔
دنیا بھر میں عجائب گھر کسی بھی معاملے میں حقیقت کی تہہ تک پہنچنے کے خواہش مند افراد کی راہ نمائی کرتے ہیں۔ بیشتر عجائب گھر تاریخ کو ترتیب وار پیش کرتے ہیں۔
اب ایسے عجائب گھر بھی قائم کیے جارہے ہیں جو ایک صدی یا اِس سے بھی کم مدت کے دوران منظر عام پر آنے والی اشیا و خدمات اور حالات و واقعات سے متعلق ہیں۔
کورونا کی وبا کے دوران دنیا بھر میں عجائب گھر بھی بندش کے عمل سے گزرے تھے۔ تب دنیا بھر میں انسانوں کے لیے بقا کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ ایسے میں عجائب گھر کی سیر کے بارے میں سوچنے والے خال خال تھے۔
مالی مشکلات نے بھی عجائب گھر جانے کی خواہش کو ترجیحات میں بہت نیچے کردیا تھا۔ عجائب گھر کی سیر پر دوسرے بہت سے معاملات کو ترجیح دینے پر مجبور تھے۔
اب حالات بدل چکے ہیں یعنی معمول پر آچکے ہیں۔ نئے سال میں چند نئے عجائب گھر بھی کُھلیں گے اور ذوق و شوق رکھنے والوں کی تشفی کا سامان کریں گے۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک چھوٹا سا عجائب گھر کھولاجارہا ہے جو سیاہ فام موسیقاروں کے پروان چڑھائے ہوئے انداز ”گوگو میوزک“ کے لیے وقف ہوگا۔ اس عجائب گھر کی سیر کرنے والے گوگو میوزک کی بنیاد پر کام کرنے والے عظیم فنکاروں کے بارے میں جان سکیں گے اور ان کی تخلیقات سے محظوظ ہوسکیں گے۔
جاپان کے شہر کیوٹو میں ایک سابق نِنٹینڈو فیکٹری کو وڈیو گیمز کی تاریخ محفوظ کرنے کے لیے عجائب گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس منفرد عجائب گھر کا افتتاح بہت جلد متوقع ہے۔
لندن میں بھی ایک منفرد عجائب گھر کھولا جارہا ہے۔ یہ عجائب عظیم ڈراما نگار ولیم شیکسپیئر سے منسوب ہوگا۔ اس میں شیکسپیئر کی تخلیقات کو مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کی مدد سے نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔
لاطینی امریکہ میں عجائب گھروں کے پہلو بہ پہلو آرٹ گیلریز بھی کھولی جارہی ہیں۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں دی لیٹن امریکن آرٹ میوزیم کی دوسری عمارت کا افتتاح ہونے والا ہے۔
3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سے کی جانے والی توسیع کے ذریعے دی میوزیو دئ آرٹے ڈی سائو پالو دو تہائی بڑے حجم یا رقبے کا حامل ہوگا۔
برازیلین کیوریٹر ایڈریانو پیڈروسا عصری فنون کے شاہکاروں کی نمائش وینس بائی اینل منعقد کریں گے۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ لاطینی امریکہ کے پہلے پہلے آرگنائزر ہوں گے۔
Comments are closed on this story.