Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کرانے کا حکم

کچھ دیر بعد عمر ڈار کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوگی
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 02:08pm

لاہور ہائیکورٹ میں دائر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ڈار کی بازیابی کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ جمع کرا دی، جبکہ عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمر ڈار کو آج ہی بازیاب کروا کر جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

عمر ڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کل ہماری ہوٹل مالک سے ملاقات ہوئی ہے، وہ ہمیں سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے رہے، ہوٹل مالک کا کہنا ہے میرا ہوٹل بند ہو جائے گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہوٹل مینیجر کی ویڈیو میرے پاس ہے، وہ اقرار کر رہا ہے کہ پولیس ہوٹل میں آئی اور عمر ڈار کو گرفتار کیا۔

عدالتی حکم پر جمع کرائی گئی رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ عمر ڈار پولیس کی حراست میں نہیں ہیں۔

عمر ڈار تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر ہیں ، ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور عرصہ دراز سے پارٹی کے ساتھ منسلک ہیں۔

ان کی والدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمر ڈار کو اغوا کیا گیا ہے۔

عمر ڈار کی والدہ اور بھائی عثمان ڈار نے اس کے بعد بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور 30 دسمبر کو عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔

جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد عمر ڈار کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

عمر ڈار کی والدہ وکیل کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

pti

Umer Dar