Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال نو کے آغاز پر اسٹاک ایکس چینج میں مثبت شروعات، 100 انڈیکس میں 2 ہزار 210 پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 04:41pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

سال نو کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت شروعات ہوئی، اور 100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی، اور 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2 ہزار 210 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری روز اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔

گزشتہ سال 3 نومبر کو 100 انڈیکس ساڑھے چھ سال کے بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال 2023 میں 2472 ارب روپے کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2562 ارب سے روپے بڑھ کر 9062 ارب روپے ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں سال میں 79 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

new year

Pakistan Stock Exchange (PSX)

New Year 2024