Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انسانی یادداشت بہتر بنانے والی 10 اہم عادات

جب تک انسان کا دماغ پُر سکون نہیں ہوگا وہ اپنے دیگر کاموں کوبہتر طریقے سے سرانجام دینے میں ناکام رہے گا
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 01:04pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

انسانی دماغ صحتمند ہوتا ہے تو یہ مجموعی صحت کو بھی بہتر رکھتا ہے، کیونکہ انسان کا دماغ ہی اسے نقل وحرکت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین مثبت سوچنے اور خوش رہنے پر زور دیتے ہیں۔ کیونکہ جب تک انسان کا دماغ پُر سکون نہیں ہوگا وہ اپنے دیگر کاموں کوبہتر طریقے سے سرانجام دینے میں ناکام رہے گا۔

ذیل میں موجود چند تجاویز نہ صرف انسانی دماغ کو صحت مند رکھ سکتی ہیں بلکہ یہ یاد داشت کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔

مصروف رہیں

یاد داشت کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مصروف رہا جائے۔ کیونکہ مصروفیت کے سبب انسان کچھ نہ کچھ سیکھنے میں مشغول رہتا ہے۔

کھیلوں سے لطف اٹھائیں

دماغی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں کھیل سے متعلق سرگرمیاں ایک بہترین انتخاب ہیں۔ جب دماغی صلاحیتیں بہتر ہوں گی تو وہ یاد داشت کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

صحیح قسم کے کھیلوں سے لطف اٹھائیں

دماغی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے کمپیوٹر ویڈیو گیمز کھیلنا ایک مناسب آپشن ہے۔ یادداشت کو بہتر کرنے میں ویڈیو گیمز بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

مناسب نیند لیں

نیند کی کمی انسانی دماغ کی صلاحیتوں کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہے۔ نیند نہ لینا انسان پر تھکاوٹ کی کیفیت طاری رکھتا ہے۔

نیند لینے سے مت ڈریں

نیند لینے سے کسی صورت نہ ڈریں، جب کبھی نیند آئے تو کم دورانیے کی نیند لازمی لیں۔ نیند آنے پر نیند نہ لینے کی یہ عادت وقت کے ساتھ ساتھ دماغ کے سکڑنے میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

سوتے وقت آنکھیں ڈھانپ لیں

بہترین یاد داشت کیلئے مناسب نیند لینا انتہائی اہم ہے، رات کو سوتے وقت آنکھوں پر ماسک لازمی لگائیں۔

اس حکمتِ عملی سے یادداشت اور محتاط رہنے کی صلاحیت خاصا بہتر ہوتی ہے۔

اپنے ارد گرد کی روشنی کو بہتر بنائیں

کوشش کریں کہ آپ جہاں پر بھی موجود ہوں تو آپ کے ارد گرد اُجالا ہو۔ دھیمی روشنیوں کی وجہ سے دماغی طاقت کافی حد تک متاثر ہوتی ہے۔

اپنے فون کا استعمال کریں

خوشیوں کے موقع پر اپنے فون کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر یا ویڈیوز لازمی بنائیں۔

اس تکینک سے ان کے ماضی کی بہترین یادیں ان کے موبائل فون پر قید ہوں گی۔ ان لمحات کو فون پر دیکھنے سے انسانی یادداشت کی کارکردگی 50 فیصد بہتر ہوسکتی ہے۔

پیچھے کی طرف چلیں

پیچھے کی طرف چلتے ہوئے لوگ اپنے ماضی کی یادوں کو ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں۔ یہ حکمتِ عملی ان کی یادداشت پر ایک مثبت اثر دال سکتی ہے۔

صحت

Mental health

lifestyle

healthy lifestyle

memory

tips

brain