Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے برطانیہ کے نمبر سے نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ بنالیا

واٹس ایپ اکائونٹ کے ذریعے قبل از انتخابات دھاندلی کے شواہد جمع کیے جائیں گے
شائع 01 جنوری 2024 10:14am

پاکستان تحریک انصاف نے برطانوی نمبر سے نیا واٹس ایپ اکائونٹ بنالیا ہے۔

اس نئے واٹس ایپ کائونٹ کے ذریعے قبل از انتخابات دھاندلی کا سراغ لگانے کی خاطر متعلقہ تصاویر اور وڈیوز جمع کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے انتخابات سے متعلق بے قاعدگیاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی تیاری کی ہے۔

پارٹی کے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں رجسٹر کیے جانے والے اس واٹس ایپ نمبر پر ”پری پول رگنگ“ سے متعلق تصاویر اور وڈیوز شیئر کریں۔

پی ٹی آئی کے حامیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حلقے میں انتخابی انتظامات سے متعلق کوئی ایسی بے قاعدگی اور بے ضابطگی دیکھیں جو پری پول رگنگ جیسی دکھائی دے تو تو اسے دیے ہوئے نمبر پر شیئر کریں۔

پی ٹی آئی نے لوگوں پر 5 جنوری تک پارٹی کی رکنیت کے لیے رجسٹریشن کرانے پر بھی زور دیا ہے۔

pti

WhatsApp

social media

PREPOLL RIGGING