Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے

والدین اور طالب علم سوشل میڈیا پر موجود جعلی نوٹی فکیشن پر دھیان نہ دیں محکمہ تعلیم
شائع 01 جنوری 2024 08:10am
Schools have opened across Sindh including Karachi from today - Aaj News

نیا سال شروع ہوتے ہی بچوں کی موج مستیاں ختم ہوگئی ہیں۔ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اسکول کھل گئے۔

چھٹیاں ختم ہونے کے بعد صبح سویرے بچے ٹھٹھرتے ہوئے اسکول پہنچے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر چھٹیوں میں توسیع کا ایک جعلی نوٹی فکیشن بھی گردش کرنے لگا، تاہم، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ نے کہا کہ والدین اور طالب علم سوشل میڈیا پر موجود جعلی نوٹی فکیشن پر دھیان نہ دیں، تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 7 جنوری تک اور پنجاب میں 9 جنوری تک اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

winter vacations

karachi

sindh

Schools Open