Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الوداع 2023، خوش آمدید 2024 : نیا سورج نئی امیدوں کے ساتھ طلوع

نگراں حکومت نے پاکستان میں سال نو پر جشن کی کوئی تقریب نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 08:15am

الوداع 2023، خوش آمدید 2024 : نیا سورج نئی امیدوں کے ساتھ طلوع ہوا۔

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نگراں حکومت نے پاکستان میں سال نو پر جشن کی کوئی تقریب نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 22 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں سال نو پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اس کے باوجود کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 32 افراد زخمی ہوئے۔

2023 کئی یادیں چھوڑ کر رخصت ہوا ہے تو 2024 نئی امیدیں لیکر آیا ہے۔ نئے سال شروع ہونے سے چند گھڑیاں قبل مساجد میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

ملک کی سلامتی اور استحکام سمیت تمام اندرونی و بیرونی سازشوں سے نجاد کی دعائیں مانگی گئیں، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے بھی اللہ تعالی سے دعائیں مانگی گئیں۔

economic crisis

Pakistam Army

NEWS YEAR 2024

2023 for Pakistani Economy