Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا

اوگرا کی بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم ہاؤس کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 08:27am

حکومت نے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی بھیجی گئی سمری پر وزیراعظم ہاؤس نے فیصلہ کیا۔

اتوار کو جاری ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت اگلے 15 دن کے لیے 267.34 رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276.21 رہے گی۔ .   عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب اس مرتبہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کی امید تھی تاہم حکومت نے آخری دنوں میں فیصلہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیز (OMCs) کا تخمینہ تھا کہ پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے

petrol price

OGRA

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar