Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ممبئی میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکوں کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

فون کرنے والے نے کہا شہر میں دھماکے ہوں گے اورکال منقطع کردی، ممبئی پولیس
شائع 31 دسمبر 2023 09:10pm
ممبئی پولیس۔ فوٹو:فائل
ممبئی پولیس۔ فوٹو:فائل

ممبئی پولیس کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں دھماکے ہوں گے اور یہ کہہ کر اس نے کال منقطع کر دی، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھرکی طرح بھارت میں بھی نئے سال کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں، اور اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بھی سخت انتظامات کئے ہیں، تاہم نامعلوم شخص کی جانب سے دھماکوں کی خبر نے ممبئی پولیس کی دوڑیں لگوا دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ممبئی پولیس کو ایک دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، اور فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ ممبئی میں دھماکے ہوں گے اور یہ کہہ کر اس نے کال منقطع کردی۔

اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام تھانوں اور کرائم یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا، اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے متعدد جگہوں پر چھان بین بھی کی، لیکن اب تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

ممبئی پولیس کنٹرول روم فون کرنے والے نامعلوم شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے، اور نئے سال کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ریاستی ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) اور کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی) کے اہلکاروں سمیت 15 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

india

mumbai

NEWS YEAR NIGHT

NEWS YEAR 2024