Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور میں بھی بریک ہوگیا؟ اداکارہ کا بیان سوشل میڈیا پر زیر بحث

ارجن کپور کو ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جدائی کی وجہ سمجھا جاتا ہے
شائع 31 دسمبر 2023 07:09pm
تصویر؛ ہندوستان ٹائمز
تصویر؛ ہندوستان ٹائمز

اداکارہ ملائکہ اور ارجن کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں، تاہم اب ان کے بریک اپ کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، اور اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی تیزی سے وائرل ہورہا ہے، اور سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے۔

ملائکہ کے پہلے شوہر اور اداکار ارباز خان نے گزشتہ دنوں ہی دوسری شادی کی تھی، ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور ہمیشہ ایک ساتھ نظر آئے، اور انہیں عوام کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنا جاتا رہا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ارجن کپور کے زندگی میں آنے کے بعد ملائکہ نے ارباز خان سے راہیں جدا کیں، تاہم تمام تنقیدی جملوں کے باوجود ملائکہ اور ارجن کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں، اور دونوں کی شادی کی بھی بات ہو رہی ہے۔

ملائکہ نے ایک تقریب میں اعتراف بھی کیا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے جا رہی ہیں، لیکن گزشتہ چند دنوں سے دونوں درمیان دراڑ کی باتیں زور پکڑ رہی ہیں، اس کی وجہ 25 دسمبر کرسمس کی پارٹی بھی ہے جسے ملائکہ نے اکیلے اپنے دوستوں کے ساتھ منایا، اور ارجن ان کے ساتھ نہیں تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ملائکہ ایک سیلون کے باہر اکیلی نظر آئیں، جب کہ صارفین کا کہنا ہے کہ یہاں ملائکہ اور ارجن کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، اور ایک سوشل میڈیا صارف نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ارجن کی آواز نے سب کچھ بگاڑ دیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں ملائکہ نے کہا تھا کہ ’میں شادی کے لیے 100 فیصد تیار ہوں، اگر کوئی مجھ سے شادی کا کہے تو میں دوسری شادی کے لیے تیار ہوں۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں ارجن کپور کا نام نہیں لیا، جس وجہ سے ان کے بریک اپ کے چرچے مزید زور پکڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی، تاہم یہ شادی19 سال بعد طلاق کی صورت ختم ہوئی، جس کے بعد اداکارہ نے اپنی پوری توجہ اپنے کریئر پر مرکوز کر دی، اور وہ بالی ووڈ کے بجائے چھوٹی اسکرین اور سوشل میڈیا پر ہمیشہ متحرک رہتی ہیں۔

Malaika Arora

Arjun Kapor

breakup

سلیبریٹی