Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

افغان حدود سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر
شائع 31 دسمبر 2023 06:10pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

باجوڑ کے علاقے بٹوار میں سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا، جب کہ افغان حدود سے دہشت گردوں کی چوکی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کرنے والے تین دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن وام میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کاروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغان حدود سے پاکستانی سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا، جس میں نائیک عبدالروف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید کی عمر 31 سال اور تعلق رحیم یار خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے بارہا معاملہ اٹھا چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی مزید اجازت نہیں دے گی۔

ISPR

security forces

security forces operation

security forces terrorism report