Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے کتنے امیدواروں کے انٹرویوز کیے

نواز شریف اور شہباز شریف کی زیر صدارت بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، مریم اورنگزیب
شائع 31 دسمبر 2023 05:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز آج مکمل ہوگئے۔

پارلیمانی بورڈ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل جمہوری مشق کو انجام دیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے تیئیس سو امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے، یہ عمل تقریبا ایک سو چوراسی گھنٹے پر محیط تھا جس میں تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا اور ان کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز

این اے 122: عمران کے کاغذات اخلاقی پستی پر سزا کے باعث مسترد، تحریری فیصلہ

جن کو اسٹیبلشمنٹ جتوائے گی وہ ہمارے علاقے میں ووٹ مانگنے کیوں آتے ہیں، سعید غنی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری، پارلیمانی بورڈ جلد ہی حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

انتخابات 2024