Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے ہوشیار!!! بھاری جرمانوں کی نئی فہرست جاری

تریفک قوانین کی خلاف ورزی اب آپ کو 5 سے 10 ہزار روپے کا جھٹکا دے سکتی ہے
شائع 31 دسمبر 2023 03:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے یکم جنوری 2024 سے تمام قومی شاہراہوں پر سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر بلا تفریق بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل کو 1500 روپے، کار کو 2500 روپے، ایچ ٹی وی کو 5000 روپے اور مسافر بردار گاڑی کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح سامان کی اوور لوڈنگ کرنے پر اضافی جرمانہ 5 ہزار روپے اور مسافر بردار گاڑی میں گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

رات کو لائٹس کے بغیر گاڑی چلانے پراضافی جرمانہ 5000 روپے ہوگا، ممنوع مقام پر اوور ٹیکنگ کرنے پر کار، موٹر سائیکل اقور ایل ٹی وی کو 1500 روپے جرمانہ جبکہ مسافر بردار گاڑی اور ایچ ٹی وی کو 3000 روپے جرمانہ ہوگا۔

مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر جرمانہ 2500 روپے ہوگا۔

ٹریفک سگنل کی پیلی نظر انداز کرنے پر جرمانہ ایک ہزار روپے، لال فلیشن کو نظر انداز کرنے پر جرمانہ 2000 روپے اور لال بتی نظر انداز کرنے پر جرمانہ 5000 روپے ہوگا۔

دوسری گاڑی کو اُس کا راستہ نہ دینے پر جرمانہ ایک ہزار روپے ہوگا۔

سامان کو خطرناک انداز میں لوڈ کرنے پر اضافی جرمانہ 10000 روپے ہوگا، جبکہ ایمر جنسی گاڑی کے راستے میں خلل کا باعث بننے پر جرمانہ 5000 روپے ہوگا۔

National Highways and Motorway Police

Traffic Challan

Traffic Fine List