Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

8 ارب سے زائد لوگ ہنگامہ خیز 2023 کو الوداع کہہ کر 2024 میں داخل ہونے کو تیار

نیا سال نئی امیدیں لے کر آرہا ہے، کیا کچھ متوقع ہے؟
شائع 31 دسمبر 2023 02:37pm

غزہ اور یوکرین میں شدید جنگوں، ذہانت سے لیس چیٹ بوٹس اور آب و ہوا کے بحرانوں سے بھرے ہنگامہ خیز 12 مہینوں سے نبرد آزما ہونے کے بعد اب انسان 2023 کو الوداع کہنے کے بعد 2024 میں داخل ہونے کو تیار ہیں۔

دنیا بھر کے آٹھ ارب سے زائد انسان نئی شروعات کو تیار ہیں، اور پرامید ہیں کہ نیا سال اخراجات میں کمی اور عالمی ہنگاموں کے بوجھ کو ہلکا کرے گا۔

نئے سال کے جشن کا مرکز کہلائے جانے والے شہر سڈنی میں تقریباً دس لاکھ سے زیادہ جشن منانے والوں کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع ہے۔

شہر کا آسمان آٹھ ٹن آتش بازی کے سامان روشن کیا جائے گا۔

سال 2024 میں دنیا کی نصف آبادی انتخابات میں الجھی نظر آءے گی جبکہ پیرس میں موسم گرما کے اولمپیاڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

گزشتہ 12 مہینوں میں جہاں باکس آفس پر باربی نے تہلکہ مچایا تو وہیں انسانوں جیسی مصنوعی ذہانت کے اوزاروں کا پھیلاؤ ہوا اور دنیا کا پہلا آنکھوں کا مکمل ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

2023 میں ہندوستان نے آبادی میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑا، اور پھر چاند کے تاریک حصے پر راکٹ اتارنے والا پہلا ملک بن گیا۔

سال 2023،1880 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے گرم سال بھی رہا، جس میں آسٹریلیا سے ہارن آف افریقہ اور ایمیزون بیسن تک موسمیاتی ایندھن سے چلنے والی آفات کا سلسلہ شروع ہوا۔

مداحوں نے راک اینڈ رول کوئین ٹینا ٹرنر، فرینڈز اداکار میتھیو پیری، اینگلو آئرش گانے بنانے والے شین میک گوون اور ماسٹر ڈسٹوپین ناول نگار کورمک میک کارتھی کو الوداع کیا۔

2023 کو شاید سب سے زیادہ حماس کے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی شدید انتقامی کارروائیوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

یوکرین میں، جہاں روس کے حملے کی دوسری برسی پوری ہو رہی ہے، ماسکو کی طرف سے ایک نئے حملے کے بعد ملک میں جیت کی امید مزید پڑھ رہی ہے۔

انتخابات

دنیا کے کئی ممالک کی طرح روس میں بھی 2024 انتخابات کا سال ہے۔

2024 میں مجموعی طور پر، چار ارب سے زیادہ لوگوں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جو برطانیہ، یورپی یونین، بھارت، انڈونیشیا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، وینزویلا اور دیگر ممالک میں حکومت تشکیل کریں گے۔ اسی طرح امریکا اور پاکستان میں بھی 2024 انتخابات کا سال ہیں، امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان میں عمران خان کو اپنی جیت کی امید ہے، جبکہ دونوں ہی مقدمات کا شکار ہیں۔

New Year Night

NEW YEAR CELEBRATION 2024

year 2024

New Year's Eve