Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی بھی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکے گی، یوسف رضا گیلانی

یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی، یوسف رضا گیلانی
شائع 31 دسمبر 2023 01:57pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت نہیں بناسکتی۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی، جنوبی پنجاب کی مسیحی برادری نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جماعت پیپلز پارٹی کے بغیر ملک میں حکومت نہیں بناسکتی۔

انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، لیول پلئینگ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت حکومت میں آئے گی۔

Yousuf Raza Gilani

Pakistan People's Party (PPP)