Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے ایم سی ایک روپیہ بھی اکٹھا کرے گی تو وہ کراچی کے کام آئے گا، مرتضیٰ وہاب

پرامید ہیں اگلے چھ ماہ میں آمدنی میں مزید اضافہ کریں گے، مئیر کراچی
شائع 31 دسمبر 2023 01:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ایک روپیہ بھی اکٹھا کرے گی تو وہ کراچی کے کام آئے گا۔

کراچی کے ڈینسو ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ہم لوگ کے ایم سی کی تاریخی عمارت میں موجود ہیں، ڈینسو ہال کا قیام 1886ء میں ہوا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کچھ فیصلے ہم نے کے ایم سی میں کیے ہیں، وسیم اختر کے آخری سال کے ایم سی کی آمدنی 1.2 ارب روپے سالانہ تھی۔ سال 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 580 ملین کی آمدنی ہوئی، اگلے پانچ ماہ یکم جولائی سے 30 نومبر تک کے ایم سی کی آمدنی 1 ارب روپے ہوئی۔

میئر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر کے زمانے میں ماہانہ اوسط 100 ملین آمدنی آرہی تھی، ہمارے دور میں ماہانہ آمدنی تقریباً 200 ملین ہوئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 980 ملین روپے ہم نے اپنے ذرائع سے اکٹھے کیے، ہم ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پرامید ہیں اگلے چھ ماہ میں آمدنی میں مزید اضافہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی جو پیسہ اکٹھا کرے گی اس کا فیصلہ منتخب کمیٹی کرے گی۔

kmc

Murtaza Wahab

mayor karachi