Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیو ائیر: ہوائی فائرنگ اور تیز آواز میں اسپیکر بجانا آپ کو کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے؟

سال نو کے جشن پر قانون آپ کی زندگی کس طرح برباد کرسکتا ہے؟
شائع 31 دسمبر 2023 12:19pm
Do you know how much aerial firing can cost you?| Kiya Aap Jantay Hain? - Aaj News

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں سال نو کا جشن شروع ہوجائے گا، ایسے میں پاکستان میں ہوائی فائرنگ نہ ہو اور گانے نہ بجیں یہ ممکن ہی نہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہوا میں چلائی گئی ایک گولی کی کیا قیمت چکانی پڑسکتی ہے؟

اگر کوئی انسان آپ کی گولی سے مرجاتا ہے تو قتل کا گناہ آپ کے سر ہوگا ہی، لیکن اگر آپ فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ پر دفعہ 337 ایچ ٹو لگے گی جس کے تحت سزا تین ماہ قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اور اگر قتل کا جرم ثابت ہوگیا تو دفعہ 302 کے تحت عمر قید یا سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آپ کی گرفتاری آگئی تو کس قدر بدنامی ہوگی وہ آپ جانتے ہیں۔

اس کے علاوہ تیز آواز میں میوزک سسٹم بجانا بھی ایک ایسا عمل ہے جو قابل گرفت ہے۔ صرف نیو ائیر ہی نہیں، شادی ہو محلے میں کوئی مذہبی تقریب ہو، یا کوئی فنکشن، رات بھر تیز آواز میں اسپیکرز بجائے جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس دھما چوکڑی سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے آپ 15 پر کال کریں، پولیس کو مجبوراً آنا پڑے گا، اس کے بعد قانون میں 2015 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ موجود ہے جس کے تحت چھ مہینے کی سزا اور 25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Aerial Firing

New Year Night

NEW YEAR CELEBRATION 2024

New Year's Eve

Loud Speakers

Laws