Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2023 میں کن بڑے کھلاڑیوں نے کرکٹ کو الوداع کہا؟

ڈیوڈ وارنر سے میگ لیننگ تک۔۔۔ اب کون فیلڈ میں نظر نہیں آئے گا
شائع 31 دسمبر 2023 11:34am

سال 2023 اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور یہ کئی کرکٹر کے لیے بہترین سال رہا۔ اس سال متعدد کرکٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا جبکہ کئی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا۔ دنیا بھر میں کئی ایسے کرکٹرز رہے، جنہوں نے اس سال خود کو اس کھیل سے دور کر لیا۔

ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا کے طوفانی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

وارنر اس ٹیسٹ میچ کے بعد کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف یہ ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

جوگیندر شرما

بھارت کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 کا ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ باؤلر جوگیندر شرما نے سال 2023 میں کرکٹ کے سبھی فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

جوگیندر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف آخری اوور میں شاندار بالنگ کرکے بھارت کو تاریخی جیت دلائی تھی۔

انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں چار ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

اس فاسٹ باؤلر نے رواں سال 3 فروری کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مرلی وجے

باز مرلی وجے بھی اس سال کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔

انہوں نے بھارت کے لئے 61 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

مرلی وجے نے 30 جنوری 2023 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

دائیں ہاتھ کے بیٹسمین مرلی وجے آخری بار 2018 میں بھارت کے لئے کھیلے تھے۔

گور کیرت سنگھ مان

آل راؤنڈر گورکیرت سنگھ مان نے نومبر 2023 میں انٹرنیشنل اور بھارتی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

تینتیس سالہ گورکیرت سنگھ مان نے بھارت کے لیے تین انڈے انٹرنیشنل کھیلے۔

وہ آخری بار بھارت کے لیے 2016 میں کھیلے تھے۔

اسٹوورٹ براڈ

اسٹوورٹ براڈ کرکٹ کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہے۔

اس خطرناک فاسٹ باؤلر نے اپنے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ ایشز سیریز 2023 کے دوران کھیلا۔

براڈ نے بین الاقوامی کرکٹ میں 847 وکٹیں لینے کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔

براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 604 وکٹیں حاصل کیں جو کہ کسی فاسٹ باؤلر کیلئے آسان کام نہیں ہے۔

کرک انفو کی ’ٹیمز آف دی ایئر‘ میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟

کوئنٹن ڈی کاک

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر، بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے بعد ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں ڈی کاک کی کارکردگی بے مثال رہی۔

اکتیس سالہ ڈی کاک پہلے ہی ٹیسٹ سے ریٹائر ہو چکے تھے، اب وہ صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلتے نظر آئیں گے۔

سنیل نارائن

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے رواں سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ تاہم وہ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

سنیل نے چھ ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

میگ لیننگ

آسٹریلیائی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ بھی رواں سال کرکٹ کو الوداع کہہ چکی ہیں۔

لیننگ نے نومبر 2023 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اکتیس سالہ لیننگ نے 241 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی لیننگ نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں مشترکہ طور پر 8000 سے زیادہ رنز بنائے۔

David Warner

quinton de kock

Retired in 2023

International Cricketers

Murali Vijay

Joginder Sharma

Gurkeerat Singh Mann

Stuart Broad

Sunil Narayan

Mag Lanning