Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی

یکم جنوری 2004 کو پی او اے سے الگ ہوجاؤں گا، عارف حسن
شائع 30 دسمبر 2023 10:57pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عارف حسن طویل عرصے تک پی او اے کی صدارت کے منصب پر رہے، وہ پہلی بار مارچ 2004 کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

عارف حسن 2004 کے بعد مسلسل 4 بار پی اے او کے صدر کے عہدے پر منتخب ہوتے رہے۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ یکم جنوری 2024 کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حسن نے بتایا کہ خرابی صحت کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا، صحت پرتوجہ دینےکی وجہ سے یہ اہم فیصلہ کیا، یکم جنوری 2004 کو پی او اے سے الگ ہوجاؤں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا نام لیتے ہوئے ان کے دور صدارت میں پاکستان کی اولمپکس میں ناقص کارکردگی پر تنقید کی تھی۔

sports

Olympic

Arif Hasan