پی ایچ ڈی کے بعد سبزی فروش کرنیوالے محنتی شخص کا تعلق کہاں سے ہے؟
پی ایچ ڈی اور چار ماسٹر کرنے والے ڈاکٹر سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ قابلیت کے مطابق نوکری نہ ملی تو سبزی فروخت کرنا شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر ”پی ایچ ڈی سبزی والا“ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ایک شخص اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود سبزی فروخت کرکے اپنے گھر کا چولہا جلا رہا ہے۔
اس شخص نے اپنے نئے کام کا نام ”پی ایچ ڈی ویجیٹیبل“ رکھا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ اور سبق آموز کمنٹس لکھ رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سندیپ سنگھ کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سبزی فروخت کرنے کے عمل کو ملک میں بیروزگاری کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ہولڈر کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کے ساتھ چار مضامین میں ماسٹرز (ایم اے) بھی کر رکھا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد لوگ مجھے ڈاکٹر سندیپ سنگھ کے نام سے پکارتے تھے لیکن اب لوگ مجھے پی ایچ ڈی سبزی والا کہتے ہیں۔
اس شخص کا تعلق بھارتی پنجاب سے ہے، سندیپ سنگھ نے اسکالر شپ پر اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ جس کے بعد کچھ عرصے تک سرکاری یونیورسٹی میں گیسٹ لکچرر کے فرائض انجام دیے تاہم اب وہ سڑک کے کنارے سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور ہے۔
Comments are closed on this story.