ہمارے پاس بھارت کے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھرمیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمام دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گردوں کا تانا بانا افغانستان سے ملتا ہے، ہم نے افغانستان کے سامنے شواہد رکھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آرہے ہیں، ختم ہونا چاہیئے، افغان حکام سے بات چیت کاسلسلہ جاری ہے، ہمارے لوگوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہورہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو مل کر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا رویہ بھی بڑا چیلنج ہے، بھارت دنیا بھر میں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، ریاست کے لیے کام کرتے ہیں، سیاست پر بات نہیں کروں گی، کوشش ہے پاکستان کے مختلف ممالک سے اچھے تعلقات ہوں۔
Comments are closed on this story.