Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریر درج کریں اور ویڈیو بنائیں۔ گوگل کا ویڈیوپوئٹ کیا ہے

تخلیق کار مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹول کے ذریعے مختصر ویڈیوز بنا سکیں گے
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2023 10:21pm
فوٹو ــ اسکرین گریب/ گوگل
فوٹو ــ اسکرین گریب/ گوگل

گوگل نے اپنا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا ویڈیو پیکٹ ٹول متعارف کروایا ہے جو تخلیق کاروں کو ٹیکسٹ ، امیج اور آڈیو ان پٹ سے ویڈیو تیار کرنے کی حیرت انگیز سہولت فراہم کرے گا۔

گوگل کے ویڈیو پوٹ ٹیکسٹ کی خصوصیات میں ویڈیو فریم کا تسلسل ، ویڈیو ان پینٹنگ اور آؤٹ پینٹنگ ، ویڈیو اسٹائلائزیشن ، اور ویڈیو ٹو آڈیو کی صلاحیتیں بھی شامل ہیں۔

صارفین کو نہایت ہی آسان طریقے سے ویڈیوز ، کنٹرول کرنے والی حرکات ، اور ٹیکسٹ اشارے کے ذریعہ اپنی پسند کے مطابق اثرات پیدا کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ آپ اپنی مطلوبہ تصویر کا نام لکھیں جس کی ویڈیو یا افیکٹ بنانا چاہتے ہیں، اور ساتھ ہی اس کی وضاحت بھی کردیں یعنی آپ جو دیکھنا چاہتے ہیں وہی حرکات اور اسٹائل لکھیں یا آڈیو کے ذریعے گوگل کے ویڈیو پویٹ کو بتائیں۔

گوگل کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے مطابق ، “ویڈیو پویٹ ایک سادہ ماڈلنگ طریقہ ہے جو کسی بھی آٹو ریگریسیو لینگویج ماڈل یا لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) کو اعلی معیار کے ویڈیو جنریٹر میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ماڈل ایک آٹو ریگریسیو ماڈل ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ پہلے پیدا ہونے والے اشارے اٹھا کر آؤٹ پُٹ پیدا کرتا ہے۔

کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر متعدد ڈیمو شیئر کیے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ پلیٹ فارم متعدد ویڈیو کلپس کو یکجا کرکے ایک مختصر فلم بھی بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جدید ایم اے جی وی آئی ٹی -2 کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ گلوگل ٹول ، صارفین کو ہائی موشن متغیر لمبائی کی ویڈیوز تیار کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ایم اے جی وی آئی ٹی -2 ایک ویڈیو ٹوکنائزر ہے جو عام ٹوکن الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر دونوں کے لئے جامع اور اظہاری ٹوکن تیار کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ویڈیو پویٹ، صارف کو لارج لینگویج کے ماڈل (ایل ایل ایم) کے اندر متعدد ویڈیو جنریشن فنکشنلز کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ویڈیو پویٹ کو ابھی عوام کے لئے قابل رسائی نہیں بنایا گیا کیونکہ یہ ابھی بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔

تاہم گوگل کی تحقیقی ٹیم نے ایک ڈیمو ویب سائٹ جاری کی ہے جو پلیٹ فارم کے ذریعے بنائے گئے متعدد ڈیمو اور ویڈیوز دکھاتی ہے۔

TECHNOLOGY

google

Artificial Intelligence (AI)